21 شوال المکرم, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں بیلجئیم
میں ایک مقام پر 12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا اختتام ہوا
جس میں کم وبیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک کی
مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی
زندگی کے اصول وغیرہ سے متعلق آگاہی
فراہم کی گئی۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرےاجتماع میں
شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں
بھی کی۔