
اسلامی بہنوں کی مجلس آن
لائن شارٹ کورسز کے تحت 18 نومبر2019ء کو آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں 12 دن پر مشتمل”حسن کردار“ کورس کا
آغازہواجس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دورانِ کورس اسلامی بہنوں کو اخلاقیات ، کردار کی درستی ، حقوق و فرائض نیز باطنی بیماریوں
اور ان کا علاج نیز شرعی مسائل سیکھنے کا موقع ملا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت
4 نومبر2019ء کوجرمنی میں تفسیر قراٰن
پر مشتمل 19دن کے''فیضان سورہ بقرہ''
کورس کا آغاز ہوا جس میں (Koblenz ، Bendorf ،Heidelberg، Offenbach،Frankfurt) سے 11 اسلامی بہنیں شامل ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے سورۂ
بقرہ کی تلاوت و ترجمہ و تفسیر، معاملات اور دیگر کئی شرعی احکامات نیز نبی اکرمﷺ
و صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کی اطاعت کا جذبہ جیسے
بہت سارے احکام سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے تحت 26 نومبر
2019ء کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں محفل نعت برائے شخصیات اسلامی بہنیں کا انعقاد
کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے شخصیات
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ محفل نعت کا موضوع عشق رسولﷺ تھا۔ دورانِ محفل اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف اور شعبہ جات کے متعلق بتایا گیا۔ آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں کو مختلف مقامات
پر دعوت اسلامی کی محافل رکھنے کا ذہن دیا گیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت چائنہ ریجن کے ملک ساؤتھ کوریا انچن سنگدو میں کفن دفن
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی
بہن نے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کےمسنون
طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پراسلامی بہنوں نےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے،غسل
میت کےلئے جانے،کتاب تجہیزوتکفین مکمل پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی نیتیں بھی پیش کی۔

دعوت اسلامی کے تحت 16نومبر
2019ءکو یوکے، کے شہر ولی میں اسلامی بہنوں کی کوششوں سے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و
پیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی
ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کےتحت 21نومبر 2019ءکو
سری لنکا کے شہر کولمبو میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر اجتماع میلاد کا انعقاد
کیاگیا جس میں شخصیات اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں
شریک اسلامی بہنوں کو صدقے کا
ذہن دیتے ہوئےٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔ دو شخصیات اسلامی
بہنوں نے رابطہ نمبر لیکر یونٹس دینے کی نیت کی۔
موزمبیق کے جامعۃ المدینہ للبنات فیضان عطار ماپوتو کی طالبہ کی اول پوزیشن

ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے
والے جامعات المدینہ للبنات میں کثیر
طالبات علم دین سے روشنا س ہورہی ہیں۔
موزمبیق میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات فیضان
عطار ماپوتو کی ایک طالبہ بنت محمد عمران
خان نے درس نظامی 1441ھ کے سالانہ امتحان میں 60.99 فیصد لیکر اوّل پوزیشن حاصل کی۔
4 دسمبر کو دنیا بھر کے
جامعات المدینہ للبنات میں محافلِ گیارہویں
شریف منعقد ہوں گی

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! 4 دسمبر2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں گیارہویں شریف کے
سلسلے میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔جن میں ذہنی آزمائش، مقابلہ حسن بیان ہوگا اور نمایاں کارکردگی والی طالبات کو تحائف
بھی دئیے جائیں گے۔ ان اجتماع میں سرپرست و شخصیات اسلامی بہنیں بھی شرکت فرمائیں گی۔

کینیا،تنزانیہ اور ماریشس کی مدنی
انعامات ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنو
ں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت
27نومبر2019ء کو کینیا،تنزانیہ اور ماریشس کی مدنی انعامات ذمہ داران اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹرنیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے اپنے ملک میں مدنی کاموں کو مزید مضبوط
کرنے اورمدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔

26 نومبر2019ء
بروزمنگل دعوتِ اسلامی کے تحت (خلیجی)عرب ممالک کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ملک سطح وکابینہ مشاورتوں
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی
انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) نے
بذریعۂ انٹرنیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اخلاقیات، تقویٰ اور خوفِ خدا و عشق مصطفیٰ ﷺکو بڑھانے کے متعلق نکات
دیئے اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات میں مدنی انعامات مکتب لگانے کی ترغیب
دلائی۔
نیوزی لینڈ اورآ سٹریلیا کی مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 27نومبر2019ء بروز بدھ نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کی مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں میں مدنی کاموں کو بڑھانے، اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات میں
مدنی انعامات مکتب لگانے نیز مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔