21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت29دسمبر2019ء کو ممبئی ریجن کے رائے
پور زون بلاسپور میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقےکا سلسلہ ہوا جس میں جاب کرنے والی
اور اہل ثروت خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور” جنت کا راستہ“ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ
کے رسائل بھی تحفے میں دئیے۔