دعوتِ اسلامی کے تحت7جنوری 2020ء کو نارتھ امریکہ (کینیڈا ،USA) میں ”جنت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا تعارف،مدنی انعامات کی اہمیت اور ضرورت ،محاسبہ کیاہے؟ محاسبے کا طریقہ اور نیت کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اسلامی بہنوں کو اپنے شب وروز 63مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت6جنوری 2020ءکو بنگلہ دیش میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ  مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تنظیمی شیڈول وقت پر جمع کروانے، شعبے میں مزید بہتری لانے اورآ ئندہ ہونے والے شارٹ کورس جنت کا راستہ میں خود بھی شامل ہونے اور دیگر اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت ہند اجمیر ریجن کے شہر موڈاسا میں گورنمنٹ سلائی سینٹر میں مجلسِ رابطہ کی ریجن ذمّہ دار نے  اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےمدنی کامو ں کے بارے میں آگاہ کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت5جنوری 2020ء کو ہند اجمیر ریجن کے مختلف شہروں (جودھپور، پارسائی، اجمیر، انجار، خمبھت، بروڈہ، مانڈوی،بوندی)میں 22مقامات پر” جنّت کا راستہ“ کورس کا اختتام پذیر ہوا جن میں 488اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں  ہند اجمیر ریجن کے زون بروڈا اور آنند میں کفن دفن کا تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن پہنانے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6جنوری2020ء کو اٹلی کے علاقے برگامو( Bergamo )میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ”وقت کی قدر“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورمحفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں ہند اجمیر ریجن کے بھیلواڈا کوٹا زون میں ذمّہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ، کابینہ نگران اور کابینہ کے شعبہ ذمّہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں ہند اجمیر ریجن کے خمبھت ڈویژن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن پہنانے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


بیماروں اور پریشان حال اسلامی بہنوں کی امداد رسی  کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایسی اسلامی بہنیں جو بیمار ہیں یا پریشان حال ہیں ان کے لئے دعائیں کی جائیں نیز بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے متفرق روحانی علاج بتائیں جائیں۔

اسی سلسلے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 8جنوری2020ء کو6 Salter Avenue, Minto ،15جنوری 2020ءکو 64 karrabah road. Auburn ، 18جنوری 2020ءکو 64 karrabah road. Auburn.English اور 22جنوری 2020ءکو 58 Robinson street, Wiley Parkپر” دعائے حاجات اجتماعات “کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے تحت5جنوری2020ء کو  اٹلی کے شہر بریشا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور بعد اجتماع اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے تحت5جنوری2020ء کو  یورپ کے ملک ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن (Copenhagen) میں يوتھ اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جسں میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا تعارف کرواتے ہوئے روزانہ غور و فکر کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5جنوری2020ء کو اٹلی کے شہر لیگنانو میں شخصیات خواتين كےدرميان محفل نعت کا انعقا دکیا گیا جس میں تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری “ کے موضوع پر سنّتوں بھرابیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔