
٭اسلامی بہنوں کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت ہونے والے فیضان شریعت کورس کا سالانہ رزلٹ شعبۃ الامتحان
نے جاری کردیا ہے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے
تحت 28 نومبر2019ء کو لنکاشائر یوکے میں شخصیات
اجتماع برائے ٹیلی تھون کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے
کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر
اسلامی بہنوں کی طرف سے ٹیلی تھون کی مد
میں یونٹس اور گولڈ پیش کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ اور مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت یوکے، کے مختلف
شہروں برمنگھم ، ڈربی، برٹن اور کوینٹری میں شخصیات اجتماعات برائے ٹیلی تھون کا
سلسلہ رہا جس میں ڈاکٹرز ، ٹیچرز ، وکلا اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں خرچ
کرنے کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے فنڈز جمع کروانے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے
تحت24نومبر2019ء کو یوکے، کے شہر بری میں
شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی میئرڈاکٹر، ٹیچرز اور ڈرائیونگ کے
اداروں سے وابستہ شخصیات سمیت 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دار المدینہ ملک سطح ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے فنڈز جمع
کروانے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کے
اختتام پر شخصیات اسلامی بہنوں نے 15 یونٹ
جمع کروائے۔
اسلامی بہنوں کے لئے ایک نیا کورس بنام جنت کا راستہ سے متعلق مدنی مشورہ

29
نومبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کورسز ذمہ دار بیرونِ ملک اسلامی بہن اور مدنی انعامات ذمہ دار عالمی سطح اسلامی بہن نے شرکت کی۔ عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن
نے اسلامی بہنوں کے لئے ایک نیا کورس بنام " جنت کا راستہ" سے متعلق اہم امور پر مدنی مشورہ کیا اور اس بات کی ترغیب دلائی کہ زیادہ سے زیادہ ملکوں میں یہ کورس ہو نیز یہ
کورس کس کس کو کرنے دیا جائے اس پر بھی کلام ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
29نومبر2019ء کو ترکی، کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز اورمدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کے مدنی کام کی ابتدا سے متعلق کچھ طریقہ کار بتایا نیز نئےمقامات پر مدنی کام شروع کرنے کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں سری لنکا، اٹلی، ہند،یوکے، فرانس، ڈنمارک، ناروے،آسٹریا،کولمبو،
موزمبیق،یوگینڈا اور بنگلہ دیش کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس بیرون
ملک کفن دفن کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزلیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کفن دفن
اجتماعات منعقدکروانے کے اہداف طے کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار
اسلامی بہنو ں کی کوششوں سے 29نومبر2019ء
کو عرب شریف کے ایک شہر میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل کرنےاور ہفتہ وار
سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔

28نومبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجارہ نگران
عالمی سطح، سابقہ ریجن نگران اسلامی بہن اور سری لنکا کی کابینہ نگران اسلامی بہن
نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں سری لنکا کی اجیر اسلامی بہن کے اجارے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہند کے شہر
رائے پور میں کابینہ اور تین ڈویژن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہواجس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھر درس کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار رسالے فی ذیلی حلقہ 50 کی تعدادبڑھانے
کی ترغیب اوراہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت ہند کے شہرناگور،اندور اور
اجمیر زون میں 2 مقامات پر”زندگی پرسکون بنائیے“ کورس کاسلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مسلمانوں کو گناہوں
سے بچانے، نیک بنانےاور خوف خدا و عشقِ مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے
کے تحت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63
مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے ہند کے شہر مالیگاؤں، بھساول اور پونڈا میں 28نومبر2019ء
کو دو گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 106 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔