دعوت اسلامی کے تحت یکم جنوری 2020ء کو شریف آباد بنگلہ دیش میں ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھر ا بیان کیا۔ اجتماعِ پاک میں حنفی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔ اجتماعِ پاک کے اختتام پر حنفی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کراوئی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کو شش کرتے ہوئے پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔