اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں مڈل ایسٹ ریجن  کے ملک عمان میں دو مقامات پر 12 دن پر مشتمل آن لائن”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا اختتام ہوا جس میں کم وبیش18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سےعلم ِ دین میں اضافہ ہوا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ مزید یہ کہ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے صراط الجنان فی تفسیرالقراٰن سے روزانہ تین آیا ت تلاوت کرنے، سننے اور مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں فرمائیں۔