
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن
کےتحت7دسمبر2019ء کو ہندحنبلی ریجن نینیتال
زون کے شہر ہلدوانی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 250
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور اسلامی
بہنوں کوغسلِ میت کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر 250 اسلامی بہنوں
نے تربیت حاصل کی اور ٹیسٹ کے لئے نام بھی لکھوائے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت5دسمبر2019ء کو چائنہ ریجن سے (South korea، Thailand،Hong Kong)، سری لنکا ریجن سے (Srilanka)اور انڈونیشیا ریجن سے (Malaysia)
کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مجلس شارٹ کورسز
کے تحت آنے والے نیو کورس''جنّت کا
راستہ'' کے بارے میں شارٹ کورسزذمہ
داران اور مَدَنی انعامات ذمہ داران کے ساتھ اسکائپ پر Combinedمدنی مشورہ ہوا جس میں کورس کا تعارف و مقاصد کو بیان کیا گیا اور ان ممالک میں کورس کروانے کے حوالے سے
اہداف دئیے گئے۔ مدنی مشورے میں مَدَنی انعامات ذمہ داران کو ترغیب دلائی گئی کہ وہ اس کورس کو بطور
مُدَرِّسہ کروائیں تاکہ مجلس شارٹ کورسز کے تحت آنے والے کورس '' جنّت کا راستہ''
کے ذریعے مَدَنی انعامات کا تعارف و مقاصد
سہل اور عمدہ انداز میں عوام تک Deliver کئے جا سکیں۔
بلیک برن یوکے میں کابینہ مشاورت
اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے
تحت6دسمبر2019ء کو یوکے، کے شہر بلیک برن میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کا
بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں نقشبندی زون مشاورت مدنی انعامات نے شعبے
میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی
عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے نیز اہداف بھی مقرر کئے جبکہ اسلامی بہنوں کو ”جنت کا راستہ“کورس کروانے کا ذہن بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے
تحت5دسمبر2019ء کو یوکے، کے شہر لندن میں
کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں چشتی زون
مشاورت مدنی انعامات نے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب
لانے کے متعلق نکات پیش کئے نیز اہداف بھی مقرر کئے جبکہ اسلامی بہنوں کو ”جنت کا راستہ“کورس کروانے کا ذہن بھی دیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
بالغات کے تحت نومبر2019ء سےآسٹریلیاکے شہر ماونٹ ڈریوڈ (Mount Druitt) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس
میں اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے
ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔
داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
رابطہ فرمائیں۔

4دسمبر2019ء
سےاسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہند کے شہرجمشیدپور اورکولکاتا میں
12 دن پر مشتمل ”فیضانِ انوار الفرقان“
کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم وبیش 17 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس کی خصوصیات میں سے یہ ہے کہ اس کورس میں شریک
اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی
کے اصول وغیرہ سیکھ کر علم دین سے فیضیاب ہوسکیں گی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 2دسمبر2019ء کو حنبلی زون کی ذمہ
دار ا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی
خدمات کے فضائل ، برکات و اتباع سنت کی ادائیگی کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا
اور مدنی مشورے میں شامل ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ ذیلی سطح و ڈویژن سطح کے اسلامی بہنوں کو اپنی
ڈویژن کو مضبوط کرنے اور تقرریاں مکمل
کرنے کا ہدف دیا نیز کابینہ نگران اسلامی
بہن کو ایسے شہر جہاں مدنی کام نہیں
وہاں بتدریج مدنی کام شروع کرنے کا ہدف دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہند کے شہر ممبئی
کے دارالسنہ للبنات میں 12 دن کے رہائشی ”اسلامی زندگی کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورس میں شامل
اسلامی بہنوں کے درمیان ہند نگران اسلامی بہن نے بذریعۂ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی تربیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت قراٰنِ کریم کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے” فیضان انوار القران“کورس
کی مدرسات اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن
ہوا جس میں عالمی رکن مجلس اسلامی بہن نے
مدرسات اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف پہلو پر نکات دئیے۔ اس تربیتی
سیشن میں ہند کے شہر کانپور،بریلی اور
آگرہ کی مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے تحت 2دسمبر 2019ء
کو امریکہ کے شہر ٹیکسس شوگر لینڈ میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی
مجلس کفن دفن کے تحت 30 نومبر 2019ء کوبنگلادیش زون مہانگر اور فینی چٹاگرام میں کفن
دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں
بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اسلامی بہنوں کی
مجلس کفن دفن کے تحت نومبر 2019ء کو یو کے،کے مختلف شہروں (cardonald,
Bolton,derby, tonsil, lockhurst coventry, Lpeter bourogh, nottingham, woodland,
masjid spark hill) میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں 226 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی سعادت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی
بہنوں کوغسلِ میت کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پراسلامی بہنوں
نےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے،غسل میت کےلئے جانے،کتاب تجہیزوتکفین مکمل پڑھنے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت بھی پیش کی۔