دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت  یوکے، کے شہر بلیک برن (Blackburn) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں 10اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ داخلےکی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ کریں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں ہند کے شہر اجمیر میں شارٹ کورسز ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا بذریعۂ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں سات زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور اہداف بھی طے کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی  کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت10دسمبر2019ء کو ہند کے شہر کولکتہ، دہلی اور احمد آباد ریجن میں فیضان انوار القراٰن کورس کی مدرسات اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن ہوا جس میں شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں (ریجن سطح) نے اپنی ریجن کی مدرسات کی اس کورس کے حوالے سے تربیت کی نیز کورس کے تدریسی و انتظامی امور کو بہتر بنانے اور احساس ذمہ داری سے متعلق نکات دئیے۔

تربیت کے مرحلے کے بعد احمد آباد ریجن سے مدرسات اسلامی بہنوں نے ریجن کے مختلف شہروں(ناگور، کوٹا، بروڈا میں6 مقامات پر 12 دن پر مشتمل کورس ”فیضانِ انوار الفرقان“ کا آغاز کردیا ہےجن میں کم وبیش 76 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

جبکہ کولکتہ اور دہلی ریجن میں بھی ایڈمیشنز کا مرحلہ جلد مکمل ہونے پر کورسز کا آغاز ہو جائے گا۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ  للبنات کے تحت 11دسمبر2019ءبروز بدھ مدرسۃ المدینہ موزمبیق کے اسٹاف کا اسکائپ پرمدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تعلیمی و اخلاقی معیار میں مزید بہتری، کارکردگیوں کے تقابل، فالواپ اور حفظ کی کلاس کے آغازپر مشاورت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف طے کئے۔ 


دعوت اسلامی کے  تحت 13دسمبر 2019ء کو امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم اڈلٹ ڈے کئیر سینٹر(Adult day care center) میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈے کئیر سینٹر کی ڈائریکٹر ، آرگنائزر اور ممبران سمیت تقریباً 45 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”علم دین حاصل کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو خود اور اپنے بچوں کو بھی دینی تعلیم کے حصول کا ذہن دیا۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اس پر فتن دور میں بچوں کی تربیت اورمختلف روزمرہ کے مسائل کے حل کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور مدنی چینل و کڈز مدنی چینل کے بارے میں بھی بتایاجبکہ ان اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت13 دسمبر 2019ءبروز جمعہ افریقی ممالک (یوگنڈا ،کینیا ،لیسوتھو اورماریشس) کی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی بہن نے پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت10دسمبر2019ء کو ماریشس میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے برمنگھم میں واقع جامعۃ المدینہ للبنات  فیضان غوث اعظم میں 12 جنوری 2020ء سے اسلامی بہنوں کے لئے ویک اینڈ کورس بنام ”فیضان علم کورس“ کا آغاز ہورہا ہے۔ یہ کورس 41 کلاسز پر مشتمل ہے ۔یہ ہفتہ وار ایک کلاس ہوگی ہے جس میں تجوید و قرات اور ارکانِ اسلام کے مختصر مسائل سکھائے جائیں گے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت  10دسمبر2019ء سے افغانستان ریجن ایران کے شہر زاہدان میں 12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ سکیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت  10دسمبر2019ء سے ریجن سینٹرل افریقہ یوگنڈا کے شہر کمپالا میں 12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم وبیش 22 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ سکیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت  پچھلے دنوں یوکے، کے شہر بولٹن میں تجہیز و تکفین اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 63 اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا مسنون طریقہ سکھایا گیا۔اس موقع پراسلامی بہنوں نےمدنی ماحول سے وابستہ ہونےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت بھی پیش کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت11دسمبر2019ء کوبنگلہ دیش کی پانچ اہم سطح کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حنفی ممالک ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مزید مدنی کاموں کو بڑھانے کے متعلق مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔