دعوتِ اسلامی کے تحت یکم جنوری 2020ء  یوکے ، کے شہربری میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات دئیے نیز آئندہ ماہ کے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  راچڈیل اور بری میں ماہانہ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دارلمدینہ کی یو کے لیول ذمہ دار اسلامی بہن نےاور یوکے کی نگران اسلامی بہن نے مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نماز کے مفسدات و مکروہات سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت2جنوری 2020ء کوہند نینیتال زون کے شہر  کاشی پور میں ذمہ د ار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سب کے ساتھ یکساں تعلقات کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا نیزمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانےکے متعلق نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت3جنوری2020ءممبئی ریجن کی محمد علی روڈ کابینہ میں  مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغات میں شریک اسلامی بہنوں کو درست تجوید کےساتھ قراٰنِ پاک اور دیگر فقہی مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔


 پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت مرادآباد زون کے شہر چندوسی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن وغیرہ پہنانے کے اہم ترین مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت3جنوری2020ء کو  ہند اجمیر ریجن کے شہر باسواڑا میں سات مقامات (بھوج، احمدآباد، مرزاپور، بڑودا، دھبوئی، رتلام ، اندور، اُجین) پر”جنّت کا راستہ“ کورس کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش623 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت کہ مدنی انعامات کیاہے؟ نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت25 دسمبر2019ء سےیکم جنوری 2020ءیوکے میں مختلف مقامات پر83 ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 2ہزار 196 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت2 جنوری2020ء بنگلہ دیش کے شہر راجشاہی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں راجشاہی کی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت2 جنوری2020ء بنگلہ دیش کے شہر سید پور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سیدپور کی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو مدنی کام بڑھانےاور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت2 جنوری2020ء بنگلہ دیش میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں موھانگور زون کی تین کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ہفتہ وار رسالہ کے مطالعہ کی تعداد بڑھانے کی بھر پور کوشش دلاتے ہوئے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم جنوری2020ء کوآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے  سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعا مانگنے کا طریقہ اورقبولیتِ دعاکے متعلق نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر ایلس اسپرنگس لیچارڈ ٹیرس(Alice Springs Leichhardt Terrace) میں اسلامی بہنوں کے ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔