دعوت اسلامی کے تحت 9 جنوری 2020ء کو فرانس  کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلا می بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کے متعلق اہم امور پر نکات پیش کئے۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف بھی دئیے۔