
پچھلے دنوں اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت ایران کے شہر زاہدان اور چابھار میں”تفسیر القران“کورس کا آغاز ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت25 دسمبر 2019ء کو امریکہ کے شہر یوبا
سٹی میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 80
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”تربیت اولاد“ کے موضوع پر
سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے بچوں کو مدنی چینل دکھانے نیز دارالمدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں داخل کروانے
کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ممبئی زون کے دار السنہ
للبنات میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے ”حقوق والدین“کے
موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور بیان
میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ و رسول عزوجلﷺ
کی اطاعت پر استقامت پانے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت24دسمبر2019ء کو مخیر اسلامی
بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے محفل نعت میں
شرکت کی اور محفل کے اختتام پر دعا کروائی
نیز بعدِ اجتماع انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں معاونت و ماہانہ اجتماع
شروع کرنے اورعلاقائی دورہ کے ذریعے مزید اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کاذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت24دسمبر2019ء کو مخیر اسلامی
بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے محفل نعت میں
شرکت کی اور محفل کے اختتام پر دعا کروائی
نیز بعدِ اجتماع انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں معاونت و ماہانہ اجتماع
شروع کرنے اورعلاقائی دورہ کے ذریعے مزید اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کاذہن دیا۔
 logo.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ممبئی زون کی
محمد علی روڈ کابینہ میں ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذیلی سطح کے ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور مقامی اسلامی
بہنوں کو گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے ذیلی حلقہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب
دلائی۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی
بھائیوں میں عشقِ رسول، محبتِ صحابہ و اہل بیت و اولیائے کرام اوران کی سیرتِ
مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے کے لئے کم و بیش 107سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی
دعوت عام کررہی ہے۔جس طرح اسلامی بھائیوں
کے ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں اسی طرح اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے
بھی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں جن میں مبلغاتِ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کرتی ہیں۔
یو کے کے شہر اسٹاک آن ٹیز (Stockton-On-Tees) میں شخصیات اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام 21دسمبر بروز ہفتہ یو
کے کے شہر اسٹاک آن ٹیز (Stockton-On-Tees) میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔ایک اسلامی بہن نے اس موقع پرتاثرات دیتے ہوئے کہا کہ آج کا سیشن بہت
معلوماتی تھا۔ہر چیز کا تعلق روز مرہ کی زندگی سے تھااور یہ علم حاصل کرنے کا بہترین
ذریعہ ہے۔
اجمیر ریجن کے زون
كَچھ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ
اسکائپ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے تحت گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن کے زون كَچھ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا
جس میں مدنی انعامات کابینہ تا ڈویژن اور
شارٹ کورسز کابینہ اور ڈویژن ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات زون ذمّہ دار اسلامی بہن نے ان کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورس ” جنّت کا راستہ“ کے
حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت 20
اور23 دسمبر 2019ء کو بنگلہ دیش میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈھاکہ، سلہٹ اور کومیلا کی زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حنفی
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
دعائے صحت اجتماع کے حوالے اہم امور پر نکات فراہم کئے نیز دعائے صحت اجتماع کو
کامیاب بنانے کے لئے انفرادی کوشش کرنے اوربھر پورطریقے سے نیکی کی دعوت دینے کی
ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں اسپین
میں 12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
وبیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی
مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی
زندگی کے اصول وغیرہ کے متعلق آگاہی حاصل کی۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا اورمزیدشارٹ
کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت یو کے (UK) کے شہر برمنگھم کے ایک بیوٹی
پارلر میں مدرسۃ المدينہ بالغات كا آغاز ہو چکا ہے جس کے پہلے سیشن میں پانچ اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ پارلر کی اونر نے مزید اسلامی بہنوں کو دعوت دینے کی نیت کی ۔