اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں  یوکے ریجن کے شہر ایسٹ لندن کی ڈویژن والتھمسٹو ( Walthamstow) میں” جنّت کا راستہ“کورس کا اختتام ہوا۔ اس کورس میں تقریباً18سلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا نیز روزانہ محاسبہ کرنے اور مدنی انعامات کا رسالہ اپنی ذمہ داراسلامی بہنوں کو جمع کروانے کی نیت کی۔