اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں کینیڈا کے شہرٹورنٹو (Toronto) میں تمام اسلامی بہنوں کےلئے اور بالخصوص 13 تا 19سال کی بچیوں کے لئے سات دن پر مشتمل ”فیضانِ ایمانیات “کورس کا انعقادہوا جس میں کم و بیش 14 بچیوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں اور بچوں کوعقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات ، صحا بہ اکرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سےمتعلق آگاہی فراہم کی گئی۔