اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 30دسمبر2019ء کو صوبہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور اورصوبہ گجرات کے شہر احمد آباد میں دو گھنٹےکے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن کے بروڈا زون جمبوسر میں 26 گھنٹے کے مدنی انعامات کورس کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً16 اسلامی بہنوں نے شرکت۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی  کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


‎‎‎دعوتِ اسلامی کے تحت27،28اور29 دسمبر2019ء کو یوکے، کے شہر لیسٹر میں تین دن کے ”اسلامی زندگی رہائشی کورس“ ہواجس میں لیسٹر، برٹن ،ڈربی اور نوٹنگھم کی کُل60اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فرض علوم اور عقائد کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت29 دسمبر2019ء کو یوکے،  کے شہر والسال میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت یو کے، کے شہر بری میں” اپنی نماز درست کیجئے“ کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات خواتین اور اسٹوڈنٹس سمیت 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ نیز نماز کے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت کینیڈا میں 12 دن پر مشتمل ”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا اختتام ہوا جس میں کم وبیش 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سےروحانی سکون وعلم ِ دین میں اضافہ ہوا نیز اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے صراط الجنان فی تفسیر القراٰن سے روزانہ تین آیا ت پڑھنے، سننے کی نیتیں بھی کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 29 دسمبر 2019ءکو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ  میں ذمہ دار اسلامی بہنو ں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ حنفی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئے مقامات پر مدنی کام شروع کرنے، مشاورت مکمل کرنے، نئی معلمات اور مبلغات تیار کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت29دسمبر2019ء کو ممبئی ریجن کے رائے پور زون بلاسپور میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقےکا سلسلہ ہوا جس میں جاب کرنے والی اور اہل ثروت خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور” جنت کا راستہ“ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت بنگلہ دیش میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا  انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کومیلا زون کی بغدادی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خاموش رہنے کی فضیلت بتاتے ہوئے خاموش رہنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 29 دسمبر 2019ء کو سنتیپوربنگلہ دیش میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران ڈھاکہ  زون اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے گھر درس دینے کا طریقہ بتایا اور روزانہ فکر مدینہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 29 دسمبر 2019ء کو دیناج پور کنچن کالونی بنگلہ دیش میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سیدپور زون نگران اسلامی بہن نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وارجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔


27 دسمبر 2019ء کو دعوت اسلامی کے تحت ٹیٹوریہ بنگلہ دیش میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کومیلا کی بغدادی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ  وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔اس اجتماع میں غیر مسلم خواتین آئیں اور اسلام سے متاثر ہوکر اجتماع کے اختتام پرچار غیر مسلم خواتین نے اسلام قبول کرلیا۔