دعوتِ اسلامی  کے تحت پچھلے دنوں ماریشس کے مختلف شہروں میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 250سے زائد مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور اجتما عات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔