دعوت اسلامی کے تحت 9جنوری2020ء کو یوگینڈا کے شہر کمپالا میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، ہند اور یوگینڈا کی مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔