شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صاحبزادی ان دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں اٹلی کے سفر پر ہیں۔ اس موقع پر اٹلی کے مختلف شہروں میں اسلامی بہنوں کے سنّتوں بهرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزایِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے اجتماعات میں سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پرشمولیت اختیار کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 15دسمبر 2019ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں 11 ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حنفی ممالک ذمہ دار اسلامی بہن  نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ڈھاکہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء کو یو کے شازلی زون کی مدنی کابینہ (برمنگھم، کاؤنٹری، اسٹوک آن ٹرینٹ، ٹپٹن، ڈڈلی، والسال ، برسٹل) میں15مقامات پر گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 1130اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  بالغات کے تحت بیرون ملک میں ”مدنی قاعدہ کورس“ اور ”ناظرہ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

مدنی قاعدہ کورس  کی 41 اسلامی بہنوں نے اور ناظرہ قراٰن کورس کی 148 کی اسلامی بہنوں نے رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے، سننے  کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت15 دسمبر2019ء بروز   اتوار عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کاممبئی ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مدرسۃ المدینہ آن لائن کی مدرِّسات کی تیاری کا فالو اپ ہوا جبکہ رائے پور میں مدنی کام بڑھانے سے متعلق نئے شہروں میں مدنی کام شروع کرنے، پرانی اسلامی بہنوں کو دوبارہ مدنی ماحول سے وابستہ کرنے، دارالسنّہ میں ہونے والے کورسز کے داخلوں کی ترکیب اور مدنی مذاکرہ کارکردگی میں مزید اضافے سے متعلق گفت و شنید کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء  کوممبئی ریجن اور اجمیر ریجن کی ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ہند نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز دعائے حاجات اجتماع منعقد کروانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے تحت 14دسمبر2019ء کو احمد آباد ہند اور15دسمبرکو سلوا مہسانا میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا جن میں تقریباً 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےو ابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے ددنوں یوکے، کے شہر(لندن، سلو، راچڈیل، بری، بولٹن، بریڈ فورڈ، لیڈز،وارنگٹن) میں 19مقامات پر گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش965اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت14دسمبر2019ء کو ایران کے شہر الجزیرہ قشم (Al -Jazeerah Qeshm) میں12 دن پر مشتمل ”فیضانِ انوار الفرقان“کورس آن لائن کا آغاز ہواجس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ کر علم دین سے فیضیاب ہوسکیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے تحت14دسمبر2019ء کو مکی کابینہ علاقہ ٹیری روج(Terre Rouge) ماریشس میں ایک گھنٹہ 12منٹ کا مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں تقریباً21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت12دسمبر2019ء کو یوکے، کےچھ مختلف شہروں (بریڈفورڈ،ہیلی فیکس، لیڈز، نیوکیسل، اسٹاک ٹن، کیتلے) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے نیزہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی کارکردگی اور مدنی انعامات کی کارکردگی میں اضافے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت12دسمبر2019ء کو دہلی زون اُتم نگر کابینہ کی  ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔