21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت4جنوری2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے نگران اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ احسن انداز میں دین کی خدمت کرنے کے حوالے سےنکات
فراہم کئے نیز4، 5، 6 اپریل 2020ءکو پاکستان میں ہونے
والے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! اسکاٹ لینڈ سے 15 اسلامی بہنوں نے پاکستان آنے کی
نیت کی ہے ۔