اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت5جنوری 2020ء کو ہند اجمیر ریجن کے مختلف شہروں (جودھپور، پارسائی، اجمیر، انجار، خمبھت، بروڈہ، مانڈوی،بوندی)میں 22مقامات پر” جنّت کا راستہ“ کورس کا اختتام پذیر ہوا جن میں 488اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔