دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر ایلس اسپرنگس لیچارڈ ٹیرس(Alice Springs Leichhardt Terrace) میں اسلامی بہنوں کے ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔