اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  تحت پچھلے دنوں اجمیر ریجن میں”جنت کا راستہ“ کورس کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا زون کی مدرسات سمیت تقریباً 200اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ”جنت کا راستہ“ کورس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مختلف امور پر تربیتی نکات فراہم کئے گئے۔