عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں عشق رسول ِمحبت صحابہ و اہل بیت و اولیائے کرام اور ان کی سیرت مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے   کے لئےنیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے وہی اسلامی بہنوں میں مدنی کاموں کا بھی سلسلہ ہے۔ جس طرح اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں اسی طرح اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے بھی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مبلغات دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتی ہیں۔

اس سلسلے میں18دسمبر2019تا25دسمبر2019ء تک یوکے، کے مختلف زون میں 139 مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش4993 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان اجتماعات میں مبلغات دعوتِ اسلامی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنّتیں اور آداب سے متعلق آگاہی فراہم کی۔