
دعوتِ اسلامی
کے تحت 17نومبر بروز اتوار مدرسۃالمدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں
لاہور ریجن کے مدرسۃالمدینہ بالغات کی ریجن، زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داران کا نگرانِ
پاکستان اسلامی بہن کےساتھ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ذمہ داران نے 26 دسمبر تک لاہور ریجن
میں 252 نئےمدرسۃالمدینہ بالغات کھولنے کی نیتیں پیش کیں۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے ٹیلی تھون کے لئے بھی بھر
پور کوشش کی نیتیں کیں اور 8 دسمبر سے شروع ہونے والے 12 دن کے رہائشی معلمہ مدنی قاعدہ
کورس کے لئے فی کابینہ 10داخلوں کی نیت کیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت لاہور میں 18اکتوبر بروز پیر 2019 ءکو ٹیلی تھون کے سلسلے میں شخصیات
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس اجتماع ِپاک میں سیرت مصطفےٰﷺ اور راہِ
خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پربیان ہوا ،ساتھ
ہی مدنی کاموں اور صدقہ کرنے کے حوالے سے ذہن بھی دیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوش پراچھے تاثرات دیتے ہوئے مدرسۃ
المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے اور ٹیلی تھون میں بھرپور تعاون کرنے کی نیت بھی
پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت 13نومبر بروز بدھ 2019ء کو پاکستان
کے مختلف شہروں (کراچی،حیدرآباد،راولپنڈی،فیصل
آباد،ملتان،لاہور،شیخوپورہ،پشاور، ہری پور،گوجرانوالہ،مانسہرہ) میں
قائم مدارس المدینہ بالغات میں اجتماعاتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرتمام مدرسۃ المدینہ بالغات کو رنگ برنگی قمقموں اور سبز جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ اجتماعات میں طالبات نے تلاوتِ
قرآن، نعت شریف پیش کیں جبکہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات مبلغات نے سنتوں
بھرے بیانات کئے۔
حنفی ممالک کی ذمہ
دار کابنگلہ دیش کی 5 اہم سطح کی ذمہ داران سے مدنی
مشورہ

13 نومبر2019 بروز بدھ حنفی ممالک کی ذمہ دار نےبنگلہ دیش کی 5 اہم سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں 8 مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے
لئے اہداف بھی دیئے۔

15 نومبر2019 بروز جمعہ حنفی ممالک کی ذمہ دار نے محفلِ میلاد میں سنتوں بھرا بیان
کیا جس میں24 نومبر کو ہونے والے ٹیلی
تھون مہم میں یونٹ دینے کی ترغیب دلائی،شرکااسلامی بہنوں نے نیتیں کی ۔

٭اسلامی بہنوں کی مجلس کفن
دفن کےتحت اکتوبر 2019ء میں 826 مقامات پر کفن دفن اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ساڑھے 14 ہزار سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت
کرکے غسل اورکفن دینے کی تربیت حاصل کی۔
مجلس کفن دفن کی جانب سے موصول ہونے والی کارکردگی کے مطابق اکتوبر 2019ء میں 12 سو سے زائد خواتین کے غسلِ میت کے سلسلے کی ترکیب رہی۔
٭اکتوبر 2019 میں
بیرون ملک میں انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد 3124جبکہ پاکستان میں اسلامی بہنوں کی تعداد 5048 رہی ۔٭بیرونِ ملک روزانہ
گھردرس دینے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 23634 جبکہ پاکستان میں تعداد 59867 رہی ۔ ٭بیرونِ ملک روزانہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد 25494 جبکہ پاکستان میں اسلامی
بہنوں کی تعداد 69784رہی۔٭بیرون ِ ملک مدرسۃالمدینہ (بالغات) کی
تعداد 1017جبکہ پاکستان میں مدرسۃالمدینہ
(بالغات) کی تعداد 3364 رہی٭بیرونِ ملک مدرسۃالمدینہ (بالغات)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد10470جبکہ پاکستان میں 35002 رہی۔٭بیرون
ِ ملک ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 3047جبکہ پاکستان میں7340 رہی
٭پاکستان میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکا کی
تعداد 241462 جبکہ بیرون ملک شرکا کی
تعداد 106786 رہی ۔٭پاکستان میں ہفتہ وار
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد17891جبکہ بیرونِ ملک اسلامی بہنوں کی تعداد 10079رہی۔٭پاکستان میں ماہانہ
ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد551 جبکہ بیرونِ ملک ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد
496 رہی ۔بیرون ِ ملک مدنی حلقوں کی شرکا کی تعداد8171 جبکہ پاکستان میں شرکا کی
تعداد 17389 رہی۔ ٭ ماہانہ وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد پاکستان میں46806جبکہ بیرونِ ملک مدنی انعامات پر عمل کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد 22156 رہی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں رائے پور زون بیلاسپور
کابینہ میں شخصیات اسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرا اجتماع ہو ا جس میں کم و بیش 112اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے
کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں نیپال گنج کے شہر داھمبو جی میں شخصیات
اسلامی بہنوں کا اجتماع منعقد ہوا جس
میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفل ِ نعت میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے
کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 10 نومبر 2019 ءکو یو کے کے
مختلف شہروں(مانچسٹر،اولڈہم، راچڈیل، بری، بولٹن، بلیک
برن، ایکرنگٹن،نیلسن،برلے، بریڈفورڈ،لیوٹن،
وارنگٹن) سمیت 18 مقامات پر اجتماعاتِ میلاد منعقد کئے گئےجن میں 1871
اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ترکی کے شہر استنبول،یوگنڈا
کے شہر کمپالا اور ملاوی کے شہر مزوزو (Mzuzu) میں 12 ربیع
النور1441ھ کو جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں پردے کا خاص خیال رکھتے ہوئے
اسلامی بہنوں کی محافلِ میلاد منعقد کی گئیں جن میں مقامی اسلامی بہنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان محافل میں دعوتِ
اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر بیانات کئےاور شرکائےمحفل کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
ہند کے شہر بلاس پور چھتیس گڑھ میں اسلامی بہنوں کےشخصیات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت شخصیات اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی
کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلے لینے
والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل
کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔