بنگلہ دیش میں نئے مدارس المدینہ بالغات کا آغاز
دعوتِ اسلامی کے تحت سید پور بنگلہ دیش کے علاقے بہادر
بازار، کانچن کا لونی اور گولاھاٹ میں اسلامی بہنوں کے لئے تین نئے مدارس المدینہ بالغات کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں فی سَبیْلِاللہ اسلامی بہنوں کو درست ادائیگی و مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم اور اس کے علاوہ اخلاقی تربیت کی جائے
گی۔اب تک کثیر طالبات کے نئے داخلے آچکے ہیں اور مزید داخلو ں کا سلسلہ جاری
ہے۔بالخصوص مذکورہ علاقوں کی اسلامی بہنوں
سے گزارش کے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلے کے لئے اپنے علاقے کی ذمّہ دارا
اسلامی بہن سے جلد رابطہ فرمائیں۔
فیضانِ حج و عمرہ کورس
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت یوکے ،کےشہر(Walthamstow) سات دن پر مشتمل ”فیضانِ حج و عمرہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں 10
اسلامی بہنیں اس سال حج کی سعادت پانے والی بھی شامل تھیں۔اس مدنی کورس کےاختتام پر اسلامی بہنوں نے سلسلہ عالیہ قادریہ میں داخل ہونے ، دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے اور سنّتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں بھی کیں ۔
فیضانِ علم کورس
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شارٹ کورسز کے تحت اسلامی
بہنوں کو علمِ دین کی روشنی سے آراستہ
کرنے کے لئےملک و بیرونِ ملک میں مختلف
مدنی کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔تاہم مجلسِ شارٹ کورسز کے تحت یوکے کے شہر ڈربی میں 30 دن پر مشتمل” فیضانِ علم کورس“ 8جولائی 2019ء سے جاری ہے جس میں
مقامی اسلامی بہنوں سمیت بالخصوص جامعات المدینہ للبنات کی اسلامی بہنیں شرکت
کررہی ہیں۔
تعویذاتِ عطاریہ کامدنی بستہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اللہ پاک کے کرم سے پیارے آقا
صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری
امّت کی غمخواری کےلئے دعوتِ اسلامی
کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت
اسلامی بہنوں کے لئےاٹلی کے شہر بریشیا میں تعویذاتِ عطاریہ کےمدنی بستے کا آغاز
ہوچکا ہےجہاں پردے میں رہتے ہوئے اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں کا تعویذاتِ عطاریہ کے
ذریعے فی سبیلاللہ روحانی علاج کرتی ہیں ۔
حج تربیتی اجتماعات
دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و
عمرہ کے تحت کینیا کے دار ُالحکومت نیروبی
میں اسلامی بہنوں کے لئے حج تربیتی اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت و بلالی ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اس سال حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کی
مدنی تربیت کی اور مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے ”فیضانِ
حج وعمرہ کورس “میں ایڈمیشن کا ذہن بھی دیا۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر اس سال حج پر جانے والی اسلامی
بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ”رفیق
الحرمین“ تحفے میں پیش کی ۔
اسی طرح مجلس حج و عمرہ کے تحت یوکے کے شہر برٹن
اور بریڈفورڈ میں حج تربیتی اجتماعات منعقد
کئے گئے جن میں حج پر جانے والی خوش
نصیب اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور
شرکا کی حج و عمرہ کےطریقے ، مناسکِ حج اور حاضریِ مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کےآدابِ سے متعلق مدنی تربیت کی ۔
حج تربیتی اجتماعات
دعوتِ اسلامی
کی مجلسِ حج و عمرہ کے تحت یوکے کے شہر سلا و،ریڈنگ ، ایلزبری ،لوٹن اور بر منگھم
میں چار مقامات پراسلامی بہنوں کے حج تربیتی اجتماعات کا انعقاد ہوا جس میں 350
اسلامی بہنوں نے شرکت کی، جن میں سے 60 حج پر جانے والیاں خوش نصیب اسلامی بہنیں
تھی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو حج
وعمرہ کے طریقے ،حج کے متعلق مسائل اور آدابِ حاضریِ مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کا طریقہ سکھایا۔