21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار ان دنوں بیرون ملک کے سفر پر ہیں۔19 دسمبر2019ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کا شیڈول
ترکی کے مشہور بزرگ محمود آفندی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدرسے میں
رہا جہاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے مدرسے
کی ذمہ دار، ناظمہ اور معلمہ کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت مقامی زبان میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ بعد میں صاحبزادیِ
عطار سلمہا
الغفار نے غمخواریِ اجتماع میں
شرکت کی اور اس میں سنّتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔