دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رضوی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نیپال گنج کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔نیپال زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور پچھلے ماہ کےا ہداف پورا کرنے پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے۔ اس موقع پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں میں سے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ بالغات اور مدرسات میں اضافہ کرنے کی نیت کی، کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کر کے ٹیسٹ دلوانے کی نیت کی، مدرسات نے معلمہ اور مبلغہ بڑھانے کی نیت پیش کی اور کابینہ نگران اسلامی بہن نے نئے مقام پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ واراجتماع شروع کرنے کی نیت پیش کی۔