اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں اسپین میں 12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ کے متعلق آگاہی حاصل کی۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا اورمزیدشارٹ کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔