عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں عشقِ رسول، محبتِ صحابہ و اہل بیت و اولیائے کرام اوران کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے کے لئے کم و بیش 107سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔جس  طرح اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں اسی طرح اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے بھی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں جن میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کرتی ہیں۔

اسی سلسلے میں بنگلہ دیش کے شہر (ڈھاکہ، سید پور، سلہٹ، کومیلا، راج شاہی، فنی) میں اس ہفتے 198مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 5639 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔