دعوتِ اسلامی کے تحت15 دسمبر2019ء
بروز اتوار عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کاممبئی ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کا جائزہ لیا
گیا، مدرسۃ المدینہ آن لائن کی مدرِّسات کی
تیاری کا فالو اپ ہوا جبکہ رائے پور میں مدنی کام بڑھانے سے متعلق نئے شہروں میں مدنی کام شروع کرنے، پرانی اسلامی بہنوں
کو دوبارہ مدنی ماحول سے وابستہ کرنے،
دارالسنّہ میں ہونے والے کورسز کے داخلوں
کی ترکیب اور مدنی مذاکرہ کارکردگی میں مزید
اضافے سے متعلق گفت و شنید کی گئی۔
ممبئی ریجن اور اجمیر ریجن کی ریجن و
زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے
تحت15دسمبر2019ء کوممبئی ریجن اور اجمیر ریجن
کی ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ہند نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز دعائے حاجات اجتماع منعقد کروانے کے متعلق اہم امور
پر نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے تحت 14دسمبر2019ء کو احمد
آباد ہند اور15دسمبرکو سلوا مہسانا میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا جن میں تقریباً 70 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ میلاد
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےو ابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے میں19مقامات پر گیارہویں شریف
کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
ددنوں یوکے، کے شہر(لندن، سلو، راچڈیل، بری، بولٹن، بریڈ فورڈ، لیڈز،وارنگٹن) میں 19مقامات پر
گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش965اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے
کی ترغیب دلائی۔
ایران کے شہر الجزیرہ قشم میں آن لائن فیضان انوار الفرقان کورس کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت14دسمبر2019ء کو ایران کے شہر الجزیرہ قشم (Al -Jazeerah Qeshm) میں12 دن پر مشتمل ”فیضانِ
انوار الفرقان“کورس آن لائن کا آغاز ہواجس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی
ہیں۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ
نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ کر علم
دین سے فیضیاب ہوسکیں گی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے تحت14دسمبر2019ء کو مکی کابینہ
علاقہ ٹیری روج(Terre
Rouge) ماریشس میں ایک گھنٹہ 12منٹ کا مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں تقریباً21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت12دسمبر2019ء کو یوکے، کےچھ مختلف
شہروں (بریڈفورڈ،ہیلی فیکس، لیڈز،
نیوکیسل، اسٹاک ٹن، کیتلے) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر نکات
فراہم کئے نیزہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی کارکردگی اور مدنی انعامات کی کارکردگی میں اضافے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت12دسمبر2019ء کو دہلی زون
اُتم نگر کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات
فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے
تحت یوکے، کے شہر بلیک برن (Blackburn) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں 10اسلامی بہنوں
نے داخلہ لیا ۔ داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک
پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ داخلےکی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی
متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ کریں۔
شارٹ کورسز ریجن ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت
پچھلے دنوں ہند کے شہر اجمیر میں شارٹ کورسز ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں سات زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم
امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور اہداف
بھی طے کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت10دسمبر2019ء کو ہند
کے شہر کولکتہ، دہلی اور احمد آباد ریجن میں فیضان انوار القراٰن کورس کی مدرسات اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن ہوا جس میں شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں (ریجن سطح) نے اپنی
ریجن کی مدرسات کی اس کورس کے حوالے سے تربیت کی نیز کورس کے تدریسی و انتظامی امور کو بہتر بنانے اور احساس ذمہ داری سے متعلق نکات دئیے۔
تربیت کے مرحلے کے بعد احمد آباد ریجن سے مدرسات اسلامی بہنوں نے ریجن کے مختلف شہروں(ناگور، کوٹا، بروڈا میں6 مقامات پر 12 دن پر مشتمل کورس ”فیضانِ
انوار الفرقان“ کا آغاز کردیا ہےجن میں کم وبیش 76 اسلامی بہنیں شرکت
کررہی ہیں۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت مدرسۃ المدینہ موزمبیق کے اسٹاف کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی
مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت
11دسمبر2019ءبروز بدھ مدرسۃ المدینہ موزمبیق کے اسٹاف کا اسکائپ پرمدنی مشورہ ہوا جس میں
مدرسۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے تعلیمی و اخلاقی معیار میں مزید بہتری، کارکردگیوں کے تقابل، فالواپ اور حفظ کی کلاس کے آغازپر مشاورت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے
اہداف طے کئے۔
Dawateislami