دعوتِ اسلامی کے تحت 7دسمبر 2019ء کویوگنڈاکےشہرکمپالامیں واقع لولو مسجد میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں  محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سےچاراسلامی بہنوں نے امیر اہلِ سنت کے ذریعے سیّدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ سے بیعت کے لئے اپنے نام بھی پیش کئے۔