دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت نومبر2019ء سےآسٹریلیاکے شہر ماونٹ ڈریوڈ (Mount Druitt) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ فرمائیں۔