٭دعوتِ اسلامی کے تحت موڈاسا زون کے شہر مہسانا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن تا کابینہ نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭ مرادآباد زون کی اسلامی بہن اور شارٹ کورسز دہلی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا باہم مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان ایمانیات کورس اور Basic Of Islam کورس کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔