دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
بالغات کے تحت نومبر2019ء سےآسٹریلیاکے شہر ماونٹ ڈریوڈ (Mount Druitt) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس
میں اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے
ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔
داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
رابطہ فرمائیں۔
4دسمبر2019ء
سےاسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہند کے شہرجمشیدپور اورکولکاتا میں
12 دن پر مشتمل ”فیضانِ انوار الفرقان“
کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم وبیش 17 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس کی خصوصیات میں سے یہ ہے کہ اس کورس میں شریک
اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی
کے اصول وغیرہ سیکھ کر علم دین سے فیضیاب ہوسکیں گی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 2دسمبر2019ء کو حنبلی زون کی ذمہ
دار ا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی
خدمات کے فضائل ، برکات و اتباع سنت کی ادائیگی کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا
اور مدنی مشورے میں شامل ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ ذیلی سطح و ڈویژن سطح کے اسلامی بہنوں کو اپنی
ڈویژن کو مضبوط کرنے اور تقرریاں مکمل
کرنے کا ہدف دیا نیز کابینہ نگران اسلامی
بہن کو ایسے شہر جہاں مدنی کام نہیں
وہاں بتدریج مدنی کام شروع کرنے کا ہدف دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہند کے شہر ممبئی
کے دارالسنہ للبنات میں 12 دن کے رہائشی ”اسلامی زندگی کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورس میں شامل
اسلامی بہنوں کے درمیان ہند نگران اسلامی بہن نے بذریعۂ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی تربیت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت قراٰنِ کریم کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے” فیضان انوار القران“کورس
کی مدرسات اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن
ہوا جس میں عالمی رکن مجلس اسلامی بہن نے
مدرسات اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف پہلو پر نکات دئیے۔ اس تربیتی
سیشن میں ہند کے شہر کانپور،بریلی اور
آگرہ کی مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے تحت 2دسمبر 2019ء
کو امریکہ کے شہر ٹیکسس شوگر لینڈ میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی
مجلس کفن دفن کے تحت 30 نومبر 2019ء کوبنگلادیش زون مہانگر اور فینی چٹاگرام میں کفن
دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں
بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
اسلامی بہنوں کی
مجلس کفن دفن کے تحت نومبر 2019ء کو یو کے،کے مختلف شہروں (cardonald,
Bolton,derby, tonsil, lockhurst coventry, Lpeter bourogh, nottingham, woodland,
masjid spark hill) میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں 226 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی سعادت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی
بہنوں کوغسلِ میت کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پراسلامی بہنوں
نےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے،غسل میت کےلئے جانے،کتاب تجہیزوتکفین مکمل پڑھنے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت بھی پیش کی۔
شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایا ہےچنانچہ!
٭ماہ ربیع الاخر کی پہلی پیر شریف
یعنی 2دسمبر2019ء کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی
میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “
کا مطالعہ کیا اور 8 اسلامی بہنوں نے
25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ہند کے شہر ناگپور، چندرپور، بھنڈارا اوروردھا میں یومِ
قفل مدینہ منایا گیا جس میں 165 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور85 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ عرب شریف کے شہر ریاض میں یومِ
قفل مدینہ منایا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی
سعادت حاصل کی۔
٭عرب شریف کے شہرجدہ اور جبیل میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں29اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ ہند کے شہر نینی تال، رام پور، کاشی پور اورکیمری میں یومِ
قفل مدینہ منایا گیا جس میں 66 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور 26 اسلامی بہنوں نے
25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ ہند کے شہر مراد آباد، چندوسی، جسپر، بھوجپور ،لکھنؤ، کانپور،جھانسی، آگرہ، فرخ آباد، شاہجہاں پورپیلی بھیت ،پورن پور،بسلپور
،بھدوئی ،الٰہ آباد اور دہلی میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 430 اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور 424 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ اسی طرح ہند کے شہر گورکھپور میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش
شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ اسی طرح ہندجمو زون کے شہر
راجوری اور ضلع پونچھ میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 27اسلامی بہنوں نے
رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور 23 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭نیپال کے شہر نیپال گنج اور پوکھرا
میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں30اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور25 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭اسپین کے علاقے Virrei Amat، آرتیگاس، La Salut، Trinitat، پارالیل اورBesós میں 93اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور220 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ (للبنات) نے فیضانِ شریعت کورس
میں فرض علوم کے ساتھ ساتھ اُمورخانہ داری
و دستکاری سے متعلق تربیت دینے کے لئےکورس
میں اُمورخانہ داری کا نصاب بھی شامل کردیا ہے۔
٭ہند میں دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ (للبنات) کےششماہی رزلٹ جبکہ موزمبیق کا سالانہ رزلٹ شعبۃ الامتحان نے جاری کردیا ہے۔
سری لنکا میں اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی مشورہ
سری لنکا کی، کی اسلامی بہنوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن کا 30 نومبر2019ء کو سری لنکا کی ذمہ دار
اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں سری لنکا کے مدنی کاموں کو کس طرح آگے
لے کر چلنا ہے، وہاں کے ڈویژنز کے مدنی
کاموں کو مضبوط کرنے سے متعلق اور دعوتِ
اسلامی کی پالیسیز کے نفاذ کے حوالے سے
بات چیت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کے
تحت30نومبر2019ء کو اسلامی بہنوں میں
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن کا ہند
کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہانہ مدنی حلقے کے شیڈول سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی
بہن نے ماہانہ مدنی حلقے کی ترغیب دلائی اور اس کے تمام مدنی پھولوں کے نفاذ کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی جمع کروانے سے متعلق تبادلۂ خیال گیا گیا۔
Dawateislami