دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء کو یو کے شازلی زون کی مدنی کابینہ (برمنگھم، کاؤنٹری، اسٹوک آن ٹرینٹ، ٹپٹن، ڈڈلی، والسال ، برسٹل) میں15مقامات پر گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 1130اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔