دعوتِ اسلامی کے تحت 30نومبر2019ء کوترکی میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر      عالمی مجلسِ مشاورت نگران نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ہند کے شہر پالگھر ممبئی میں قائم عاشقان رسول کے مدرسہ للبنات  میں تین دن کے رہائشی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں 130 طالبات اور 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ کورس ممبئی زون نگران اور متعلقہ شعبے کی ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کروایا۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


ہند کے شہر مرادآباد زون میں  اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن نگران سمیت متعلقہ شعبے کی زون و کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے حوالے سے مختلف نکات دئیے اور اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےلئے اسٹرکچر تیار کیا۔ 


 اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 2دسمبر2019ء کو ساؤتھ افریقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی عالمی ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعۂ اسکائپ ان اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف شہروں میں مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے تحت بستے کھولنےکے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2019ء کو امریکہ کے شہر کیلیفورنیا یوبا سٹی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت یکم دسمبر2019ء کو مرادآباد زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہند مدنی انعامات ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوراپنے شعبے کے ذیلی سطح تک تقرری کے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر2019ء کو ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ نگران عالمی مجلسِ مشاورت  نے بذریعہ نیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ترکی میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2019ء بروز اتوار ترکی میں اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے،ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


مختلف مدنی خبریں

Mon, 2 Dec , 2019
6 years ago

٭اسلامی بہنوں کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت ہونے والے فیضان شریعت کورس کا سالانہ رزلٹ شعبۃ الامتحان نے جاری کردیا ہے۔

٭ہند ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مشاورت جامعات المدینہ للبنات اسلامی بہن نے بذریعۂ اسکائپ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت 28 نومبر2019ء  کو لنکاشائر یوکے میں شخصیات اجتماع برائے ٹیلی تھون کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر اسلامی بہنوں کی طرف سے ٹیلی تھون کی مد میں یونٹس اور گولڈ پیش کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی  مجلس رابطہ اور مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت یوکے، کے مختلف شہروں برمنگھم ، ڈربی، برٹن اور کوینٹری میں شخصیات اجتماعات برائے ٹیلی تھون کا سلسلہ رہا جس میں ڈاکٹرز ، ٹیچرز ، وکلا اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے فنڈز جمع کروانے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت24نومبر2019ء کو یوکے،  کے شہر بری میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی میئرڈاکٹر، ٹیچرز اور ڈرائیونگ کے اداروں سے وابستہ شخصیات سمیت 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دار المدینہ ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے فنڈز جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر شخصیات اسلامی بہنوں نے 15 یونٹ جمع کروائے۔