دعوت اسلامی کے  تحت 13دسمبر 2019ء کو امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم اڈلٹ ڈے کئیر سینٹر(Adult day care center) میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈے کئیر سینٹر کی ڈائریکٹر ، آرگنائزر اور ممبران سمیت تقریباً 45 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”علم دین حاصل کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو خود اور اپنے بچوں کو بھی دینی تعلیم کے حصول کا ذہن دیا۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اس پر فتن دور میں بچوں کی تربیت اورمختلف روزمرہ کے مسائل کے حل کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور مدنی چینل و کڈز مدنی چینل کے بارے میں بھی بتایاجبکہ ان اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔