اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت14دسمبر2019ء کو ایران کے شہر الجزیرہ قشم (Al -Jazeerah Qeshm) میں12 دن پر مشتمل ”فیضانِ انوار الفرقان“کورس آن لائن کا آغاز ہواجس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ کر علم دین سے فیضیاب ہوسکیں گی۔