21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت10دسمبر2019ء کو ہند
کے شہر کولکتہ، دہلی اور احمد آباد ریجن میں فیضان انوار القراٰن کورس کی مدرسات اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن ہوا جس میں شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں (ریجن سطح) نے اپنی
ریجن کی مدرسات کی اس کورس کے حوالے سے تربیت کی نیز کورس کے تدریسی و انتظامی امور کو بہتر بنانے اور احساس ذمہ داری سے متعلق نکات دئیے۔
تربیت کے مرحلے کے بعد احمد آباد ریجن سے مدرسات اسلامی بہنوں نے ریجن کے مختلف شہروں(ناگور، کوٹا، بروڈا میں6 مقامات پر 12 دن پر مشتمل کورس ”فیضانِ
انوار الفرقان“ کا آغاز کردیا ہےجن میں کم وبیش 76 اسلامی بہنیں شرکت
کررہی ہیں۔