اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں ہند کے شہر اجمیر میں شارٹ کورسز ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا بذریعۂ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں سات زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور اہداف بھی طے کئے گئے۔