شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صاحبزادی ان دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں اٹلی کے سفر پر ہیں۔ اس موقع پر اٹلی کے مختلف شہروں میں اسلامی بہنوں کے سنّتوں بهرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزایِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے اجتماعات میں سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پرشمولیت اختیار کرنے کی تر غیب دلائی۔