اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت16دسمبر2019ء بروز بدھ ہند کے صوبہ گجرات کے شہر احمدآباد، صوبہ راجستھان کے شہرپاٹن اورصوبہ اتراکھنڈکے شہر جسپر میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 85اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔