دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے ددنوں یوکے، کے شہر(لندن، سلو، راچڈیل، بری، بولٹن، بریڈ فورڈ، لیڈز،وارنگٹن) میں 19مقامات پر گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش965اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔