٭ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں 16 دسمبر 2019ء  کو صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الغَفَّار کی ترکی کے شہر استنبول تشریف آوری ہوئی ۔ اس موقع پر ترکی کے شہر استنبول ابو ایوب انصاری کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الغَفَّار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پرنکات فراہم کئے۔

٭ 17 دسمبر 2019ء کو صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الغَفَّار نے ترکی کی مقامی اسلامی بہنوں کے مدنی حلقے میں شرکت فرمائی اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتےہوئے انہیں زیادہ سےزیادہ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔