21 شوال المکرم, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپین کے شہر بادالونا میں اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔ صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الغَفَّار نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے
اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔