اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 23اپریل2020ء کو ہند کے شہر موڈاسا، گودھرا اور انجار میں کانفرنس کال اوراسکائپ کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت تقریباً 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دو مقامات پر مدنی انعامات کی ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنیں اورایک مقام پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ نے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 23اپریل2020ء کو ہند کے شہر بلارشاہ، دیوری، سکھریٹولا،منگلوراورمیسور میں اسکائپ اور کانفرنس کال کے ذریعے مدنی انعامات‌ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے 47 اسلامی بہنوں نے کامیابی حاصل کی ۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کا تعلق آئر لینڈ ، تنزانیہ ، کنیا ، ساؤتھ افریقہ لیسوتھو ،ناروے ، ہند کے شہروں اجمیر ، کلکتہ ، بمبئی اور دہلی سے ہے ۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نے نیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ سنت کے مطابق میتوں کو غسل دیں گی ۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام مارچ 2020ء میں بریڈ فورڈ ، برمنگھم ، ڈربی ، ناروے ، بنگلہ دیش ،لیسوتھو اور ہند میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بذریعہ انٹر نیٹ276 اسلامی بہنوں نے میت کو صحیح طریقے سے غسل دینے کی تربیت حاصل کی۔ تربیتی سیشن کی بعد انہیں ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا گیا تا کہ غلطیوں کا امکان کم سے کم رہے جس پر اسلامی بہنوں نے نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام مارچ2020ء میں بیرون ملک برمنگھم ، لندن ، بنگلہ دیش، یو گنڈا ، ساؤتھ افریقہ تنزانیہ ، ہند کے شہروں کلکتہ ،دہلی ، احمد آباد اور ممبئی میں63 مختلف مقامات پرتجہیزو تکفین اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش2ہزار828 اسلامی بہنوں نے میت کو درست طریقے سے غسل دینے کی تربیت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22اپریل2020ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا  فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن اور ہانگ کانگ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہانگ کانگ میں مدنی کام بڑھانے ، معلمات و مبلغات بڑھانے اور درس و بیان کے حلقے لگانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22اپریل2020ء کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے(lekemba) ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے رمضان کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فیضان تلاوت قراٰن کورس کرنےکی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ  دنوں آسٹریلیا ریجن کے شہرسڈنی کے مختلف علاقوں(Division liver pool, Division Lekemba, Division Rockdale, Black tomn Division) میں’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اس معلوماتی بیان کو نہایت پسند کیا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔ آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشارٹ کورسز کے زریعے نئی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے شارٹ کورس کروانے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو مزید شارٹ کورسز کروانےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 اپریل2020ء بروز  منگل عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا سری لنکا کی ملک و ریجن نگران اسلامی کے ہمراہ اسکائپ پراجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے اورتجہیز و تکفین کے اجتماعات کرنے کی ترغیب دلائی۔


21اپریل2020ءکو ہند کے شہرآگرہ اور کولگام میں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ فکر مدینہ کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اوسلو ناروے کے علاقے فیوریسٹ(Furuset) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتو ں بھرا جتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے "رمضان کیسے گزاریں " کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماہ رمضان کے فضائل وبرکات بیان کئے اس کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان کی ہر ہر گھڑی کی قدر کرتے ہوئے خوب خوب نیک اعمال بجا لانے کی ترغیب دلائی نیزلاک ڈاؤن کے ایام میں دعوت اسلامی کے خدمات بیان کرتے ہوئے کرونا ویلفیئر کی مد میں دعوت اسلامی کو ڈونیشن دینے کا ذہن بھی دیا۔