دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 اپریل2020ء کو عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی عطیات کارکردگی کا فالواپ کیا نیز دعوت اسلامی کے لئے مزید مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20اپریل2020ء کو  ہند کے شہر ناگپور، کلیان اورآچھمپیٹ میں ’’جنت کا راستہ کورس‘‘ کااختتام ہوا جن میں کم و بیش 277 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتےہوئےنیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنےاورعاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔یہ کورس اسکائپ اور کانفرنس کال کے ذریعے منعقد ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20اپریل2020ء کو  ہند کے شہر محبوب نگر، نام پالی، مہدی پٹنم اور چارمینار میں ’’جنت کا راستہ کورس‘‘ کااختتام ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ فکر مدینہ کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19اپریل2020ء کو  مدنی ریجن کی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورآٹھ مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے،ڈونیشن کے لئے کوششیں تیز کرنے اوروقف شدہ اثاثہ جات فارم سمیت دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش کی سلہٹ زون ،کومیلا زون اور ڈھاکہ مدنی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کی کارکردگی کو مزید بڑھانے اور لاک ڈاؤن کہ ایام میں انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے تجہیزوتکفین اجتماعات رکھنے کے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 18 اپریل2020ء کو ہند کے شہربیور، موڈاسا اور گنجا میں کانفرنس کال اور اسکائپ کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دو مقامات پر کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنیں اورایک مقام پر زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام18 اپریل2020ء کو ناگپور،کامٹی اوردیوری میں  کانفرنس کال اوراسکائپ کے ذریعے’’جنت کا راستہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ فکر مدینہ کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں ہند کے پونے  زون اور میلگاؤں زون میں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام ہند ممبئی ریجن کے پونا، میلگاؤں اوربلاسپور میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان  آن لائن ون ڈے ورک شاپ"موجودہ حالات اور اگلا راستہ" کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت شخصیات، ڈاکٹراور طالبات ٹیچر اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی۔ بذریعۂ اسکائپ ہونے والے اس کورس میں شرکااسلامی بہنوں کی تعداد 90 رہی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنےنیز مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام17 اپریل2020ءبروز جمعہ   عالمی سطح اور مجلس بیرون ملک کی شعبہ جات پر مقرر اسلامی بہنوں کااجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبہ جات کے مدنی کاموں میں درپیش مسائل سنتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے آپس میں تبادلہ خیال کیا نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اور کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے اس پر کلام کیا۔


18اپریل2020ء کو ہند  اجمیر ریجن میں اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام بذریعہ اسکائپ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اجمیر زون کی تمام کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجمیر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے سے متعلق اہداف دئیے۔