دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02 مارچ 2020ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اراکین عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا۔ عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو تحائف بھی دئیے۔


امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہ رجب المرجب1441ھ کی پہلی پیر شریف02 مارچ 2020ءکو عرب شریف میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں 55 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور30 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام  پچھلے دنوں افریقن عرب ریجن ترکی کے شہر استنبول میں ”کورس جنت کا راستہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ کابینہ اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ،نیت کی اہمیت، نیت کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


 پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں سری لنکا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہِ رمضان کے متعلق ڈونیشن کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام یکم مارچ2020ء کو یورپ کے ملک فرانس میں تجہیز و تکفین اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن پہنانے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم مارچ   2020ء کو یورپ کے ملک جرمنی میں دو ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے نیز ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا عَزَّوَجَلَّ عشق مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام عرب شریف کے شہر ریاض (رضوی کابینہ) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس تقريباً 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہنداجمیرریجن احمدآباد زون کی سرکھیج کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


 گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ میں وقف مبلغہ اسلامی بہن کا عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور معلمات، مبلغات اور مدرِّسات تیار کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ترکی  مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام پچھلے دنو ں  مرادآباد زون کی بھوج پور کابینہ میں تجہیزو تکفین تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام یکم مارچ2020ء کوصوبہ راجستھان کے شہر بوندی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔