شیخ طریقت، امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔

اسی سلسلے میں ماہ رمضان المبارک 1441ھ کی پہلی پیر شریف بمطابق27 اپریل2020ء کو نیوزی لینڈ میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تین اسلامی بہنوں نے رسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اورایک اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کےقفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام27اپریل2020ء کوممبئی ریجن چنّائی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ تا ریجن نگران اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔ ہند کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان تربیتی بیان کا ذہن دیتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام27اپریل2020ء کو ممبئی ریجن حبلی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ تا ریجن نگران اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔ ہند کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز ڈونیشن کے لئے مزید کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام27اپریل2020ء کوعالمی مجلس مشارت اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، روزانہ گھر درس دینےنیز روزانہ پابندی کے ساتھ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنےکی ترغیب دلائی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن ماتحتوں کے ساتھ اجلاس کے نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام26اپریل2020ء کو  عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہن کےہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائز ہ لیتےہوئے تربیت کی اور انڈونیشین رسائل سے گھر درس دلوانے نیز انڈونیشین مدنی انعامات کے رسالے کے مطابق اسلامی بہنوں سے عمل کروانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام26اپریل2020ء کو ہند کے شہر چندراپور،تھوگاؤں اور منگلور میں اسکائپ اور کانفرنس کال کے ذریعےمدنی انعامات اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئےروزانہ غوروفکر کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی نیت کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام24 اپریل2020ء بروز جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا اجمیر ریجن  نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورلاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کام کا طریقۂ کار، کرونا وائرس ویلفئیر سے متعلق کارکردگی لینے کا طریقۂ کار اور سالانہ ڈونیشن کی کوشش کرنے کی مزید کوشش کرنےکی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک1441ھ سے موزمبیق کے شہرماپوتو میں بذریعہ انٹر نیٹ"فیضان تلاوت قراٰن کورس" کا آغاز ہوا جس میں ماپوتو اور بیرا کی تقریباً 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کررہی ہیں۔ دوران کورس ملک مشاورت ذمہ داراسلامی بہن اور ملک شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے درس دئیے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک1441ھ سے ماریشس میں چھ مقامات پر"فیضان تلاوت قراٰن کورس" کا آغاز ہوا جن میں 162 اسلامی بہنوں نے شرکت کررہی ہیں۔دوران کورس ملک مشاورت ذمہ داراسلامی بہن اور ملک شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے درس دئیے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق معلومات فراہم کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین میں بذریعہ کال تجہیزوتکفین تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور شعبہ تجہیز و تکفین کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  اجمیر ریجن نگران اسلامی بہن کا اجمیرزون اور کوٹہ زون کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں پانچ کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت۔ اجمیر ریجن نگران اسلامی بہن نے کانفرنس کال کے ذریعےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکا ت فراہم کئے۔