دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند میں  رائے پور زون کے 8 مقامات پر مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے تحت شخصیات میں واقعۂ معراج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ اسلامی بہنوں سمیت 170 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور فضائل رجب المرجب کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 مارچ 2020 ء کو کولکتہ  ریجن کے نگران اسلامی بہن کا نگران زون اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں آٹھ مدنی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیااور سالانہ آٹھ مدنی کاموں کے اہداف دیئے گئے۔اس اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب پر نگران زون اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020 ء کو کھپور زون کے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہواجس میں دو کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ہند کی ملک نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن کے تعلق سے اہم نکات پیش کئے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020 ء کو تھانہ زون امبر ناتھ کابینہ کے ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا اجلاس ہوا جس میں ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک نگران اسلامی بہنوں کےدرمیان ذمہ داران کو کیساہونا چاہیئے اس پر تربیت کی گئی اور اطاعت کاذہن دیتے ہوئے مدنی کاموں کو بڑھانے کاذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام 8 مارچ 2020ء کو نینیتال زون کی رامپور کابینہ میں ایک کوچنگ سینٹر کی اونر اسلامی بہن کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”غفلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں چٹا گانگ کی موھانگور زون میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  مجلس مدنی عطیات کی زون مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پا ک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ نارتھ زون کی قدری کابینہ میں قائم ایک اسکول میں مدنی درس کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کی اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ مجلس تجہیز و تکفین کی زون مشاورت اسلامی بہن نے درس دینے کی سعادت حاصل کی اور درس میں شریک اسلامی بہنوں ، اسٹوڈنٹس و ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگی پنچلیش کابینہ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  چٹاگانگ موہانوگر زون کی مدنی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت گزشتہ دنوں انڈونیشیا  ریجن ملائیشیا میں ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت پچھلے دنوں  سینٹرل افریقہ ریجن تنزانیہ کی دارالسلام کابینہ میں”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 9 مارچ 2020ء سے ایسٹ افریقہ ملاوی میں 12دن پر مشتمل”اپنی نماز درست کیجیئے کورس “ کا آن لائن سلسلہ جاری ہےجس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پر مشتمل مختلف معلوماتی نکات بھی سنانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 9 مارچ 2020ء سے مڈل ایسٹ ریجن کے ملک بحرین میں تین دن پر مشتمل کورس ”فیضان زکوۃ کورس “ کاآن لائن آغاز ہوا جس میں 7 اسلامی بہنیں شامل ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔